LIVE

کیا ٹھنڈے پانی میں تیراکی ڈیمینشیا کاخطرہ کم کرسکتی ہے؟

ویب ڈیسک
October 20, 2020
 

فوٹوفائل

کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی میں تیراکی دماغ کو ڈیمینشیا جیسی پیچیدہ بیماریوں سے محفوظ بناسکتی ہے۔

دنیا میں پہلی مرتبہ لندن پارلیمینٹ ہل لیڈو کے باقاعدگی سے تیراکی کرنے والے تیراکوں کے خون میں ’’کولڈ شاک ‘‘پروٹین پایا گیا ہے۔

یہ پروٹین ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

یوکے ڈیمینشیا ریسرچ انسیٹیوٹ سینٹر کے سربراہ پروفیسرجیووانا ملوسی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نئی دواؤں کی طرف ایک قدم ہے جو ڈیمینشیا کے مرض کو روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ تحقیق اگرچہ حوصلہ افزا ہے لیکن یہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم اس میں ہائبرنیشن صلاحیت تمام ممالیا جانوروں کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو سردی میں ظاہر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ صرف برطانیہ میں ہی دس لاکھ سے زائد افراد ڈیمینشیا کا شکار ہیں اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2050 تک یہ تعداد دگنی ہوجائے گی۔

یہی وجہ ہے کہ محققین اس مرض کی روک تھام کے لیے نت نئے طریقے دریافت کررہے ہیں۔