مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور محاصرے کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں گذشتہ رات سے جاری محاصرے کی آڑ میں 2کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ 2 مزید کشمیریوں کو ضلع پلوامہ میں بھی شہید کردیا۔