LIVE

ویڈیو: بھارت میں ٹریفک پولیس اہلکار کی خاتون کے ہاتھوں درگت

ویب ڈیسک
October 24, 2020
 

بھارت میں ایک خاتون نے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کی بھرے مجمعے میں درگت بنا ڈالی۔

بھارت کے ایک مشہور اخبار کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی جانب سے ایک پولیس اہلکار کو پیٹنے کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلے لباس میں ملبوس ایک خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار کو گریبان سے پکڑ رکھا ہے اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ہاتھوں ٹریفک پولیس اہلکار کی درگت بنائے جانے کے دوران ایک اور پولیس اہلکار بھی ساتھ کھڑا ہے جب کہ عوام بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور گالیاں دینے پر بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔