LIVE

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
October 24, 2020
 

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں اغوا سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کاکہنا ہےکہ مقدمہ نمبر 1006 میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران 23 اکتوبر کی شام سے لاپتا ہیں اور ان کے اہلکانہ کے مطابق وہ گھر کے نزدیک بیکری سے سامان لینے کیلئے نکلے تھے جب کہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیا ہے اور جیونیوز کی انتظامیہ کو جلد از جلد ان کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔