LIVE

پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک
October 25, 2020
 

وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں— فوٹو: سوشل میڈیا

 پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر اولمپیئن ماہم آفتاب اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔ 

وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

ماہم آفتاب نے جرمنی، ایران اور بھارت سمیت دیگر کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

گزشتہ 4 ماہ سے ماہم آفتاب برین ٹیومر کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں زیر علا ج رہیں۔

انہوں نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی سطح پر بھی کئی میڈلز اپنے نام کیے۔

ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا  ہے۔