LIVE

قومی ٹیم کے نائب کپتان ان فٹ، زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

ویب ڈیسک
October 26, 2020
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ان فٹ ہو گئے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

شاداب خان بائیں پاؤں کی ران میں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

آل راؤنڈر پاؤں کی تکلیف کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کر سکے تھے۔

پاکستان ٹیم آج لاہور سے راولپنڈی جائے گی جہاں زمبابوے کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے۔