LIVE

کورونا سے گھروں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ

خاور خان
October 29, 2020
 

سندھ میں کورونا سے گھروں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں گھروں میں اموات میں 100  فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سندھ میں کورونا سے گھروں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق اکتوبر کے 29 روز میں گھروں میں 24 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

ستمبر میں صرف 10 افراد گھروں میں کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے، اکتوبر کے 29 روز میں اسپتالوں میں 80 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا۔

ستمبر میں 91 افراد اسپتالوں میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے،کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔