LIVE

محمد حسنین کی کیریئر کی بہترین بولنگ، 5 وکٹیں لے اڑے

ویب ڈیسک
November 03, 2020
 

فوٹو: کرک انفو

زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فاسٹ بولر محمد حسنین نے کیریئر کی شاندار بولنگ کی۔

محمد حسنین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پہلی بار انٹرنیشنل کیریئر میں 10 اوورز میں 26 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد حسنین نے زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین بھیجی، انہوں نے تمام ٹاپ فائیو بیٹسمین پویلین بھیجے۔