LIVE

اوگرا کی آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش

سیف الرحمان
November 13, 2020
 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی: ذرائع— فوٹو:فائل 

آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 52 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جاتا ہے اور گزشتہ دنوں یکم نومبر سے پیٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔