LIVE

پی ایس ایل میں ایکشن دکھانے سے قبل کھلاڑیوں کا ڈارٹ میچ کا دلچسپ مقابلہ

فیضان لاکھانی
November 14, 2020
 

فوٹو: جیونیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرکٹ ایکشن دکھانے سے قبل کھلاڑیوں کے درمیان ڈارٹ کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا ایکشن تو آج سے شروع ہو رہا ہے لیکن فیلڈ پر مقابلے سے قبل فیلڈ سے باہر بھی پلیئرز کے درمیان انڈور اسپورٹس کا مقابلہ جاری ہے۔ 

فوٹو: جیونیوز

فوٹو: جیونیوز
فوٹو: جیونیوز

ایسا ہی ایک مقابلہ کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اور لاہور قلندرز کے بین ڈنک کے درمیان ہوا اور دونوں ڈارٹ کے میچ میں آمنے سامنے آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دونوں کو دلچسپ جملوں کا تبادلہ کرتے بھی دیکھا گیا، کبھی بین ڈنک عامر کو قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز کی جیت یاد دلواتے تو کبھی عامر نیشنل اسٹیڈیم پر کنگز کی فتح کا ذکر کرتے۔

دونوں ٹیمیں پلے آف میں آمنے سامنے ہوں گی یا نہیں یہ تو کوالیفائرز اور ایلیمینٹر کے بعد ہی معلوم ہوگا لیکن ڈارٹ کے میچ میں ڈنک نے محمد عامر کو 32-33 سے زیر کردیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں 14 سے 17 نومبر تک کھیلے جائیں گے جس کے لیے پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں۔