LIVE

جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
November 14, 2020
 

جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے۔

گزشتہ دنوں ارشد وحید چوہدری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دوران علاج طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔

ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر تھے اور وہ پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘  کے اینکر بھی تھے جبکہ وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے۔

ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر بھی تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سینیئر صحافی ارشد وحید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھا کہ بہت ہی تکلیف دہ اور افسوسناک خبر ہے جس پر یقین ہی نہیں آرہا۔