عام طور پر زیادہ تر لوگ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کے کاروبار کا افتتاح مشہور شخصیات کریں جس کے تحت افتتاحی تقریب میں مقبول افراد کی شرکت اور نت نئی میل آفرز کی پیشکش ایک عام سا امر ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے لیے سڑکوں پر گلی گلی کچرا چننے والے عام سے بچے مشہور شخصیات، کسی سیاستدان یا بیوروکریٹ سے زیادہ اہم ہیں۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے بہادرآباد میں مقامی فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے انوکھے افتتاح کے لیے گلی گلی کچرا چننے والے بچوں کو جمع کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت مشہور و معروف شخصیات کے بجائے گلی گلی کچرا چننے والے غریب اور بے سہارا بچوں کو دی گئی جب کہ ربن کاٹنے کی تقریب بھی ان ہی بچوں سے کروائی گئی۔
فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کی افتتاحی تقریب میں 35 بچوں نے شرکت کی، مالکان کی جانب سے تمام بچوں کو پہلے کسٹمر جیسی عزت دیتے ہوئے بچوں میں پسندیدہ آرڈرز بالکل مفت تقسیم کیے گئے۔