LIVE

امریکی و جرمن کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین 95 فیصد تک مؤثر

ویب ڈیسک
November 18, 2020
 

امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مؤثر ہے، فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے حتمی نتائج آگئے۔

امریکا کی فائزر کمپنی کے مطابق تیسرے تجرباتی مرحلے کے نتائج سے ویکسین 95 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہے، ویکسین معمر افراد کے علاج میں بھی مؤثر رہی ہے جبکہ ویکسین کے کوئی سنگین مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔

تجربے میں ویکسین 170 افراد پر آزمائی گئی جس میں 95 فیصد کامیاب نتائج سامنے آئے۔

دونوں کمپنیوں نے پچھلے ہفتے اپنی کورونا ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔