برطانیہ کے وزیرامیگریشن نے زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ کو برطانوی تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنے کی دعوت دی ہے۔
یوکے گورنمنٹ کی آفیشنل ویب سائٹ کے مطابق وزیر امیگریشن کیون فوسٹر نے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ڈے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کےدروازے پاکستانی طلبہ کے لیے کھلے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ برطانیہ کا انتخاب کریں۔
انہوں نےکہا کہ گزشتہ برس 5 ہزار طلبہ کو برطانیہ کا ویزا دیا گیا اور ماضی کے مقابلےمیں 20 فیصدزیادہ کامیابی سےبرطانیہ کا ویزا لینے والے پاکستانی طلبہ کی شرح 93 فیصد رہی۔
وزیر امیگریشن نے طلبہ کو دیے گئے پیغام میں کہا کہ کہ برطانیہ اگلےسال موسم گرما میں گریجویٹ راوٹ کے نام سے اسکیم شروع کرےگا، اسکیم کے تحت طلبہ کاگریجویشن مکمل ہونے کے بعد نوکری کے لیے برطانیہ میں دو سے تین سال قیام ممکن ہوگا۔