LIVE

امریکا ریاست یوٹاہ میں پراسرار دھاتی ٹکڑا دریافت

ویب ڈیسک
November 25, 2020
 

امریکی ریاست یوٹاہ کے صحرا میں بھیڑوں کی گنتی کے فضائی آپریشن کے دوران عجیب و غریب سلور رنگ کا دھاتی ٹکڑا دریافت ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی ریاست یوٹاہ کے محکمہ پبلک سیفٹی کا ہیلی کاپٹر صحرا میں بھیڑوں کی گنتی کے آپریشن کے دورا ن اس وقت حیران رہ گیا جب چٹانوں کے درمیان انہیں چمکدار دھات نظر آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چٹانوں کے درمیان یہ دھات 10 سے 12 فٹ لمبی ہے جو زمین میں دھنسی ہوئی ہے، یہ دھات سلور رنگ کی ہے تاہم حکام کو اس بات کا علم نہیں یہ دھاتی ٹکڑا یہاں کیسی پہنچا ہے۔

ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ دوران پرواز جب اس چمکدار شے پر نظر پڑی تو ہم آپس میں مذاق کرنے لگے تھے اور اسے فلم میں نظر آنے والی دھات سے مشابہت دی تھی۔

حکام کے مطابق یوٹاہ کے صحرا میں کسی آرٹسٹ کی جانب سے کسی بھی چیز کی تنصیب کا ریکارڈ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اب تک کسی فنکار نے ایسا کوئی دعویٰ کیا ہے۔

امریکی محکمے کی جانب سے دھات کے مقام کے بار ے میں کوئی معلومات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم دھات کے حوالے سے مزید تحقیقات کا فیصلہ امریکی محکمہ لینڈ اگلے ہفتے کرے گا۔