سابق وزیر اعظم نوازشریف کا لندن کے اسپتال میں ایک بار پھر طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی نواز شریف کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور آج ایک بار پھر وہ لندن کے مقامی اسپتال پہنچے ہیں۔
ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی گردوں کی تکلیف اور دیگر بیماریوں کا جائزہ لیا۔ میاں نوازشریف کے گزشتہ ہفتے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹس کی روشنی میں علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں ہی سابق وزیراعظم کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال ہوگیا تھا۔