بھارتی ریاست آسام کے نیشنل پارک سے فرار ہونے والے بنگال ٹائیگر نزدیکی قصبے کے لوگوں پر حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا، حملے کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔
فوٹیج میں شیر کے خوف سے لوگوں کو بھاگتے اور پھر شیر کا ایک شخص پر چھلانگ لگا کر اسے دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حملے میں شیر چھلانگ لگا کر اس شخص کو اپنے ساتھ لے کر 15 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا۔
شیر کے حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور محکمہ جنگلات کے حکام تاحال شیر کو پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔