LIVE

اورماڑہ میں ساحل سمندر پر طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی، کشتیاں ٹکراگئیں

ویب ڈیسک
November 25, 2020
 

20 سے زائد کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے ماہی گیروں کو بڑا مالی نقصان ہوا ہے — فوٹو:سوشل میڈیا

بلوچستان کے ضلع گواردر کے علاقے اورماڑہ کے ساحل پر کھڑی 20 سے زائد کشتیاں تیزہواؤں کے باعث آپس میں ٹکراگئیں۔

ساحل سمندر پر تیزطوفانی ہواؤں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور 20 سے زائد کشتیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے ماہی گیروں کو بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب پاک نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔