LIVE

جو بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو وائٹ ہاؤس خالی کر دوں گا: ٹرمپ

ویب ڈیسک
November 27, 2020
 

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلآخر اپنی شکست تسلیم کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرول کالج کی جانب سے بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو صدارتی محل چھوڑ دوں گا، مگر ایسا ہوا تو یہ بڑی غلطی ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے پھر یہ الزام دہرایا کہ الیکشن فراڈ تھا اور وہ قانونی کارروائی جاری رکھیں گے اور ہار ماننا آسان کام نہیں ہو گا۔

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا جواب معلوم ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ناقابل شسکت سبقت حاصل ہے، جوبائیڈن کے الکٹورل ووٹس کی تعداد 306 جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 232 ہے۔

تمام الیکٹرز اپنی اپنی ریاستوں میں 14 دسمبر کو جمع ہو کر صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔