LIVE

موٹاپے کا شکار افراد کو کورونا ویکسین پہلے دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
November 28, 2020
 

پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کِن افراد کو ترجیحی بنیاد پر دی جائےگی اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 60 سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کا کورونا سے موت کے امکانات دگنا ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے امریکی کمپنی فائزر، بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔