LIVE

صنعتی شعبے کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی سمری منظور

ویب ڈیسک
December 03, 2020
 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی شعبے کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی سمری منظور کرلی۔

صنعتی شعبے کیلئے آف پیک آورز کے ٹیرف ختم کردیے گئے اور صنعتی شعبے کیلئے 24 گھنٹے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی گئی۔

اسکیم کا اطلاق یکم نومبر سے 30 اپریل 2021 تک کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔