LIVE

برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
December 10, 2020
 

برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی جبکہ اسرائیل نے بھی 27 دسمبر سے فائزر ویکسین شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ میں منگل کو لگائی گئی کورونا وائرس کی ویکسین سے الرجی کے دو ممکنہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ سخت الرجی کی شکایت رکھنے والوں کو اس وقت فائزر ویکسین نہیں لینی چاہیے۔

فائزر کی دو خوراکوں کی قیمت تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے اور فائزر ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا پڑتا ہے۔