LIVE

یوٹیوب نے کن ویڈیوز پر پابندی عائد کی؟

ویب ڈیسک
December 10, 2020
 

آن لائن ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے امریکی الیکشن میں فراڈ کے دعوؤں پر مبنی وڈیوز پر پابندی لگا دی۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی امریکی ریاستیں جوبائیدن کو نئے امریکی صدر کا سرٹیفیکیٹ دے چکی ہیں لہذا اب الیکشن میں فراڈ سے متعلق ویڈیوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی سرچ انجن گوگل نے بھی آج سے انتخابات سے متعلق اشتہارات پر عائد پابندی اٹھا لی ہے اور کہا ہے کہ واضح انتخابی نتیجہ آ چکا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل اور فیس بک نے امریکی انتخابات پر اثر پڑنے کے باعث الیکشن اشتہارات بند کر رکھے تھے۔