LIVE

2 ن لیگی اراکین اسمبلی کے اہل خانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

رانا انصر
December 12, 2020
 

رکن قومی اسمبلی میں خرم دستگیر اور رکن صوبائی اسمبلی امان اللہ وڑائچ کے گھروالے کورونامیں مبتلا ہوئےہیں— فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں 2 ن لیگی اراکین اسمبلی کے اہل خانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او )کے مطابق رکن قومی اسمبلی میں خرم دستگیر اور رکن صوبائی اسمبلی امان اللہ وڑائچ کے گھروالے کورونامیں مبتلا ہوئےہیں۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے ن لیگ یا مذکورہ ارکان اسمبلی کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔