LIVE

امریکا میں فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز آج سے ہوگا

ویب ڈیسک
December 14, 2020
 

امریکا میں فائزر کی کورونا ویکسین لگانےکا آغاز آج سے ہوگا۔

امریکی ایف ڈی اے نے گزشتہ ہفتے فائزر کی کورونا ویکسین کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج وائٹ ہاؤس کا عملہ پہلےویکسین کی سہولت حاصل کرنےوالوں میں شامل ہوگا۔

دوسری جانب امریکا نے ماڈرنا کی کورونا ویکسین کے بھی 200 ملین خوراکوں کے آرڈر دے رکھے ہیں جن میں سے 100 ملین خوراکیں رواں ماہ ہی فراہم کی جائیں گی۔