دنیا
Time 12 دسمبر ، 2020

کورونا: امریکا میں بھی فائزر کی ویکسین ایمرجنسی استعمال کیلیے منظور

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)ٌ نےکورونا کےلیے فائزر کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی۔

امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

اس سے پہلے برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں۔

اس سےقبل فائزر ویکسین کی منظوری کےلیے وائٹ ہاوس کی ایف ڈی اے چیف ک ومبینہ دھمکی سامنےآئی تھی۔

 امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے ایف ڈی اے چیف کو حکم دیا تھا کہ وہ آج فائزر ویکسین کےاستعمال کی منظوری دیں یا پھراستعفیٰ دیں جب کہ ایف ڈی اے چیف اسٹیفن ہان نےرپورٹس کو جھوٹ قراردیا تھا۔

امریکا میں اب تک کورونا سےایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور   مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

خیال رہےکہ فائزر ویکسین کی 2 خوراکوں کی قیمت تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے اور   ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :