LIVE

پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے جرمنی کا اعلیٰ سائنسی تحقیقی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک
December 16, 2020
 

فوٹو:بشکری ٹوئٹر

عالمی شہرت یافتہ جرمنی کی مشہور تحقیقی سوسائٹی میکس پلانک سے منسلک پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصفہ اختر نے جرمنی کا سائنسی تحقیق کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’دی لبنائز‘ 2021 اپنے نام کرلیا۔

ڈاکٹر آصفہ اختر کو بنیادی حیاتیاتی سیل اور ایپی جینیٹکس جین ریگولیشن طریقہ کار سے متعلق تجربات و معلومات فراہم کرنے پر دی لبنائز ایوارڈ اور 2.5 ملین یورو کی انعامی رقم سے نوازا جارہا ہے ۔

کراچی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر آصفہ اختر اس وقت پہلی بین الاقوامی خاتون ہیں جو میکس پلانک سوسائٹی کے شعبہ حیاتیات اور میڈیسن سیشن کی نائب صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹرآصفہ اختر ان 10 سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں 2021 میں منعقد کی جانے والی ورچوئل تقریب میں اہم ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔