امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ موڈرنا کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ کووڈ 19 کے لیے موڈرنا کی ویکیسن کی منظوری دے دی ہے، ویکسین کی تقسیم جلد شروع ہو جائے گی۔
امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی ایڈوائزری کمیٹی نے کورونا ویکسین موڈرنا کی منظوری کی سفارش کی تھی۔
ایف ڈی اے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔