LIVE

ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ سلمان خان کی مشکور

ویب ڈیسک
December 25, 2020
 

سلمان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا گارڈ فادر کہا جاتا ہے — فوٹو: فائل 

بالی وڈ کے معروف کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزلے نے سلمان خان کو ’فرشتہ ‘ قرار دے دیا۔

سلمان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا گارڈ فادر کہا جاتا ہے اور وہ ہر ایک انسان کی مدد کرنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ 

 حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’ریس3‘ کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کو ہارٹ اٹیک کے بعد اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا جہاں علاج کے بعد وہ ڈسچارج ہوچکے ہیں۔


ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزلے ڈی سوزا نے اسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ڈاکٹرز اور مداحوں کے ساتھ ساتھ اداکار سلمان خان کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ ریمو ڈی سوزا کی صحت کے حوالے سے پریشان تھی تب سلمان خان نے انہیں جذباتی طور پر سپورٹ کیا اور ہمت بڑھاتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھائی آپ ایک فرشتہ ہو۔

خیال رہے کہ ریمو ڈی سوزا نے بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز بطور کوریو گرافر کیا تھا تاہم وہ اب ہدایت کار بھی ہیں اور کئی بڑی فلمیں بناچکے ہیں جن میں اینی باڈی کین ڈانس (اے بی سی ڈی)، اے بی سی ڈی 2‘ سلمان خان کی ’ریس 3‘ وغیرہ شامل ہیں۔