بالی وڈ کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو ہارٹ اٹیک ہوگیا

ریمو ڈی سواز کی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی، وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں: بھارتی میڈیا— فوٹو:فائل 

بھارتی انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کو دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ ہدایت کار کو آج دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ریمو ڈی سواز کی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ریمو ڈی سوزا نے بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز بطور کوریو گرافر کیا تھا تاہم وہ اب ہدایت کار بھی ہیں اور کئی بڑی فلمیں بناچکے ہیں جن میں اینی باڈی کین ڈانس (اے بی سی ڈی)، اے بی سی ڈی 2‘ سلمان خان کی ’ریس 3‘ وغیرہ شامل ہیں۔

مزید خبریں :