LIVE

مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کیلیے کچھ کرنا ہو گا: عالمی ادارہ صحت

ویب ڈیسک
December 27, 2020
 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہو گا۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا وبا سے سبق سیکھیں، ہم ایک وبا پر ہی سارا پیسہ لگا دیتے ہیں، جب وہ ختم ہو جاتی ہے تو بھول جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، دنیا کو محفوظ مستقبل کے لیے صحت عامہ سے متعلق سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔