LIVE

ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک
December 30, 2020
 

 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 650 روپے ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قدر 100 روپے بڑھی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 650 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 86 روپے اضافے سے 97 ہزار 436 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر دو ڈالر اضافے سے 1880 ڈالر فی اونس ہے۔