LIVE

سیکرٹری جنرل پاکستان فٹبال فیڈریشن منیزے زینلی عہدے سے سبکدوش ہوگئیں

فیضان لاکھانی
December 31, 2020
 

 پیشکش کے باوجود منیزے زینلی نے عہدے میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا ہے،فوٹو: جیو جیوز

پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کی پہلی خاتون سیکرٹری جنرل منیزے زینلی نے معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے منیزے زینلی کو فروری 2020 میں پی ایف ایف کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔

31 دسمبرکو ان  کے معاہدے کی مدت مکمل ہوگئی ہے جس پر منیزے زینلی نے  عہدے میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین منیر سدھانا نے منیزے سے کام جاری رکھنے کو کہا تھا لیکن انہوں نے مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی تاہم نئے سیکرٹری جنرل کی تقرری اور انہیں اختیارات کی منتقلی کے لیے وہ جنوری کے وسط تک کام جاری رکھیں گی۔