قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کےشہداء کےلواحقین سےملاقات کی۔
قومی ٹیم کےکوچزمصباح الحق اوریونس خان بھی ملاقات میں موجودتھے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ کل سے ہیگلے اوول میں شروع ہوگا،کپتان بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
محمد رضوان ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں قیادت کریں گے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔