LIVE

سانحہ مچھ میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم عمران خان

ایاز اکبر یوسف زئی
January 05, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سانحے میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کوسانحہ مچھ اور ہزارہ برادری سے مذاکرات پربریفنگ دی ۔

شیخ رشید نے بریفنگ میں بتایا کہ مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کررہے ہیں، بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مجرموں کوکیفر کردار تک پہنچائیں گے، ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے،جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا۔

واقعے کے خلاف  ہزارہ برادری کے افرادکا مغربی بائی پاس پر میتوں سمیت دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔