ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے سے 1948 ڈالر فی اونس ہے۔