LIVE

کراچی: تین دن میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کلو تک اضافہ

ویب ڈیسک
January 07, 2021
 

فائل فوٹو

کراچی میں چینی کی قیمت ایک بار پھر قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اور شہر میں چینی ہول سیل ریٹ پر 88 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے تک اضافہ ہوا ہے اور ہول سیل ریٹ 88 روپے فی کلو ہونے کے بعد ریٹیل میں چینی مزید مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہر میں چینی کہیں 90، کہیں 95 تو کہیں اس سے بھی زائد قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔

شہریوں نے چینی کی قیمت بڑھنے پر ایک بار پر حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیاہے۔