Time 06 جنوری ، 2021
پاکستان

پشاور میں بھی چینی 95 روپے کلو تک جا پہنچی

پشاور میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 3 سے 5 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ 

چینی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی 50 کلوگرام بوری کی قیمت 300 روپے بڑھی ہے جس کے نتیجے میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 3 سے 5 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ 

پشاور میں مقامی دکاندار 90 سے 95 تک فی کلو گرام چینی فروخت کر رہے ہیں جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلوگرام چینی کی قیمت 68 روپے ہے۔

مزید خبریں :