LIVE

ریکارڈ 2.4 ارب ڈالر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
January 08, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ 2.4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر کےحوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینے (دسمبر: 2.4 ارب $) پر میں اپنے سمندر  پار  پاکستانیوں کامشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات زر مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سےزیادہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ  رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب $ رہا جوگزشتہ برس سے 24.9% زیادہ ہے۔