LIVE

فرانسیسی صدر کے شاہانہ خرچے، گھر سجانے کیلیے لاکھوں یورو اڑا دیے

ویب ڈیسک
January 11, 2021
 

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بند رہائش گاہ پر فرانسیسی صدر نے عوام کے ٹیکس سے پھولوں کی تزین وآرائش پر 6 لاکھ یورو خرچ کر دیے۔

فرانسیسی صدر ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے ہیں اور اس بار ایمانول میکرون پر عوام کے ٹیکس کے بے جا استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق فرانسیسی صدر نے کورونا کے باعث بند رہائش گاہ میں پھولوں کی سجاوٹ پر 6 لاکھ یورو خرچ کر ڈالے۔

اخراجات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی عوام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر کی شاہ خرچیوں کو شرمناک قرار دیا ہے۔