LIVE

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
January 11, 2021
 

عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قدر 1850 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے،فوٹو: فائل

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت مزید 100روپے کم ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہونےکے بعد1لاکھ 13ہزار 200 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قدر میں 85 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 51 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قدر 1850 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔