سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھنے کے بعد 1لاکھ 13ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر میں 85 روپے اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1860 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔