LIVE

عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ کا نوٹس مل گیا

روزنامہ جنگ
January 13, 2021
 

فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس ارسال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر  نے گلوکار عاطف اسلم کو آڈٹ کرنے کے بعد ان پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔

گلوکار عاطف اسلم کا انکم ٹیکس سال 2018 کا  آڈٹ کیا گیا ہے اور انہیں  ٹیکس ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔