LIVE

جعلی حکومت کا کوئی نظریہ ہی نہیں ہے، فضل الرحمان کی تنقید

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بلوچستان کے ضلع لور الائی میں جلسہ عام سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تو جانا ہی جانا ہے، جعلی حکومت کا کوئی نظریہ ہی نہیں ہے، اس نے حکومت کرنا بہت آسان نوالہ سمجھا تھا لیکن یہی نوالہ لوہےکا چنا ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت آئی کہ لوگ کہتے ہیں پرانے چوروں کو واپس لاؤ تاکہ روٹی تو ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے گلی کوچوں میں آپ کے سوا کچھ نہیں ہونا چاہیے، ہم اپنا جائز مطالبہ منوا کر رہیں گے، ملک میں عوام کی مرضی کی حکومت قائم ہو کر رہے گی۔

مولانافضل الرحمان کا کہناتھا کہ پہلے کہتاتھا کہ ملک میں ریاست مدینہ کا نظام لاؤں گا، ایک بار کہتا ہے کہ چین جیسا نظام ہونا چاہیے، پھر کہتاہے کہ ایران جیسا نظام ہوناچاہیے، اب ایک چیز رہ گئی ہے کہ اب اسرائیل جیسی حکومت کی فرمائش کرے۔