LIVE

مشرف کیخلاف فیصلے پر تنقید، فروغ نسیم نے عدالت میں معافی مانگ لی

شیبا حیدر
January 13, 2021
 

پشاور ہائیکورٹ میں پرویزمشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججز کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پشاور ہائیکورٹ میں معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ اپنے بیان پرنادم ہیں۔

 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے لیے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پرنادم ہیں۔

عدالت نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کودوبارہ نوٹس جاری کردیے۔