LIVE

شادی سے انکار پر ملزم کی فائرنگ سے 2 بہنیں جاں بحق

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے،فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی دوسری بہن بھی اسپتال میں دم توڑ گئی

پولیس کے مطابق ملزم عبد اللہ غازی روڈ کی رہائشی لڑکی کائنات سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

لڑکی کے انکار پر ملزم اس کے گھر گھس گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 23 سالہ کائنات موقع پر جاں بحق جب کہ اس کی بہن ایمن زخمی ہوگئی۔

زخمی حالت میں ایمن کو اسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے  ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔