LIVE

ویڈیو: 85 سالہ خاتون مارشل آرٹس میں نوجوانوں پر بھاری

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

مارشل آرٹس پھرتی اور مہارت کا گیم سمجھا جاتا ہے اور اس میں عمر کا بھی بڑا دخل ہوتا ہے لیکن اگر 85 سال کی عمر میں کوئی خاتون مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرے تو یہ فٹنس کے ساتھ ساتھ حیرانی کی بھی بات ہے۔

مہاراشٹرا کی رہائشی شنتا بائی پوار روایتی مارشل آرٹس 'لاٹھی کاٹھی' اس قدر تیزی اور مہارت کے ساتھ کرتی ہیں کہ نوجوان بھی عش عش کر اٹھتے ہیں۔

پونا کی رہائشی شنتا بائی پوار نے 70 برس قبل مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی تھی جب وہ صرف 8 برس کی تھیں اور آج وہ مارشل آرٹس کے کرتب دکھا کر اپنا گزر بسر کرتی ہیں۔

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جب دنیا کی طرح بھارت میں بھی کاروبار متاثر ہوا تو شنتا بائی پوار نے اپنے گھر والوں کے اخراجات پورے کرنے کا بیڑا اٹھایا اور پونا شہر کے مختلف علاقوں کرتب دکھانا شروع کر دیے۔