LIVE

انوشکا اور ویرات کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر امیتابھ کا ٹوئٹ وائرل ہوگیا

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ دھونی کی بیٹی تمام کرکٹرز کی بیٹیوں پر مشتمل ویمن ٹیم کی کپتان ہوگی،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کے ہاں 3 روز قبل ہی ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے انہیں مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے امیتابھ بچن نے بھی ایک ٹوئٹ کی ہے جو کہ منفرد انداز ہونے کے باعث وائرل ہوگئی ہے۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے  ان تمام کرکٹرز کے نام شامل کیے ہیں جوکہ بیٹی کے والد ہیں، ان کرکٹرز میں سریش رائنا، گوتم گھمبیر، روہت شرما، چندرن ایشوِن، محمد شامی، اجنکیا رہانے ،رویندر جدیجااور پجارا سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اب ویرات کوہلی بھی بیٹی کے باپ بن گئے ہیں اور ازراہ مذاق کہا گیا ہے کہ 'مستقبل کی ویمن کرکٹ ٹیم بن رہی ہے'  جب کہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ دھونی کی بھی ایک بیٹی ہے تو کیا وہ کپتان ہوگی۔

امیتابھ کی ہلکے پھلے انداز میں کی گئی مزاحیہ پوسٹ پر جہاں بہت سے صارفین پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ نے تنقید بھی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ تو بھارتی کرکٹ ٹیم میں اقربا پروری کی حمایت ہے۔