LIVE

براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے ادائیگی کا نوٹس، چیئرمین نیب طلب

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے برطانوی نجی فرم براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔

خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس 18 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کرلیا جس کے لیے ان کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نظام آف حیدر آباد کیس میں پاکستان کا 35 ملین پاؤنڈ کا دعویٰ مسترد ہونے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

کمیٹی نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون و انصاف کو قانونی امور پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک کی حکومتوں کے ساتھ معاہدوں اور کیسز کی تفصیلات اور ان پر قانونی رائے بھی طلب کی گئی ہے۔