LIVE

تیمور علی خان نے گائے کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

تیمور کی مقبولیت سے نواب اور کپور خاندان ویسے ہی پریشان ہیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے۔

4 سالہ تیمور علی خان اپنی پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں اور آئے روز تیمور کی تصاویر اور شرارتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

تیمور کی مقبولیت سے نواب اور کپور خاندان ویسے ہی پریشان ہیں اور متعدد بار کیمرا مین اور رپورٹرز کو ان کی تصاویر بنانے سے منع کرچکے ہیں۔ 

حال ہی میں تیمور کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گھر کے دروازے پر ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک شخص تیمور علی خان کے گھر کے باہر ’گائے‘ لیے کھڑا ہے اور وہ ’بین‘ بجا رہا ہے۔


بین میں شخص گانوں کی دھن گا رہا ہے جبکہ سامنے کھڑا تیمور گائے کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے مزید بجانے کا کہتا ہے۔

اس کے بعد تیمور علی خان گائے کے سر پر ہاتھ بھی پھیرتے ہیں۔ ننھے تیمور کی یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔